|

وقتِ اشاعت :   January 31 – 2022

کوئٹہ:  نیشنل پارٹی سندھ وحدت کااجلاس زیر صدارت رمضان میمن بیادڈاکٹرکہوربلوچ کراچی میں منعقد ہوا اجلاس میں مرکزی نائب صدرڈاکٹراسحاق بلوچ مہمان خصوصی تھے اجلاس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اور معروف دانشورڈاکٹرکہوربلوچ کوشاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر کہوربلو چ کی رحلت سے پارٹی کوبڑانقصان ہواہے مرحوم ایک بڑیدانشوراوراعلیٰ شخصیت کے مالک تھے اجلاس سے ڈاکٹر اسحاق بلوچ ‘مخدوم ایوب قریشی،مجیدساجدی،رمضان میمن،عیسی خان بلوچ،سائیں اسلم،لالامحمدحسین،شاہینہ رمضان،مرزامقصود،کامریڈمول چند،یونس شادایڈووکیٹ،غلام نبی بروہی،حمیدعمر،زوالفقارمکھی،عبداللہ جان اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

اجلاس میں ملیرایکسپریس وے کی تحمیراورگجرنالہ کے متاثرین کین قصانات پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی اوریہ طے پایاکہ نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت ان مسائل کو اجاگرکرنیاورپھراسکے حل کیلئے علاقیکارورہ کریگی اورپھراآئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے کہا کہ ملک پرمسلط نااہلی حکمرانوں کی وجہ سے ملک معاشی طور پر کنگال ہوگیاہے ملک کی خارجہ اور داخلہ پالیسی ناکام ہے مہنگا ئی بے روزگاری اورلاقانونیت کی وجہ سے عام آدمی کاجینامشکل بنادیاگیاہے

انہوں نے کہاکہ مدینے کی ریاست بنانے کے دعویداروں نے کرپشن کیاگلے پچھلے تمام ریکارڈتوڑڈالے ہیں اور ملک کوبین القوامی مالیاتی اداروں کی غلامی میں دے دیا گیا ہے اسٹیٹ بینک کو خودمختاری کے نام پرائی ایم ایف کے سپرد کردیاگیاہے جسکے آنے والیدنوں میں خوفناک نتائج نکلیں گے،ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے کہایہ ناکام اورنااہل حکمران اپنے کرتوتوں پر شرمندہ ہونے کے بجائے مختلف حیلے بہانوں سے دوبارہ عوام پر مسلط ہونے کی کوششوں میں مصروف ہیں پارلیمنٹ اور آئین کوبیتوقیر کرنے کے بعد اب صدارتی نظام کے شوشے چھوڑیجارہے ہیں حالانکہ صدارتی نظام کی آئین میں کوئی گنجائش ہی نہیں

انہوں نے کہاکہ آنے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کامکمل صفایا ہو جائے گاڈاکٹر اسحاق بلوچ نے نیشنل پارٹی کے رہنما ؤں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تنظیم سازی کے کام میں تیزی لائیں اور23مارچ کواسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مہنگائی مارچ میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں انہوں نے کہا پی ڈی ایم ظالم حکمرانوں سے عوام کو نجات دلائیگی اور نیشنل پارٹی پی ڈی ایم میں ہراول دستے کا کردار ادا کرتی رہے گی۔