|

وقتِ اشاعت :   February 1 – 2022

کوئٹہ: بی این پی کے سابق مرکزی کمیٹی کے رکن میر ہمایوں عزیز کرد نے پارٹی کی جانب سے تین ماہ کیلئے ان کی رکنیت معطل کرنے کے عمل کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم پرستی کے نام پر بلوچ قوم اور حقیقی سیاسی کارکنوںکے پیٹ میں چھرا گھونپ کر ذاتی مراعات، مفادات حاصل کرنے والوں کے سامنے آئندہ بھی مصلحت پسندی کا شکار نہیں ہوں گا۔

انہوںنے کہا کہ قیادت کو تین مراسلے ارسال کئے مگر کسی ایک کا جواب نہیں ملا اس وقت وہ سفر میں ہیں آئندہ چند روز میں کوئٹہ پہنچ کر پرہجوم پریس کانفرنس میں اپنے تحفظات قیادت، میڈیا اور بلوچ قوم کے سامنے رکھیں گے۔