|

وقتِ اشاعت :   February 1 – 2022

کوئٹہ :  میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندے میر بہرام لہڑی، میر بہرام بلوچ، زارہ حسن اور نمرہ ملک کوارڈینٹر وومن لیڈ الائنس نے اج بولان میڈیکل کمپلیکس کے ایم ایس ڈاکٹر سلطان احمد لہڑی سے ملاقات کی۔

انہوں نے مریضوں کے مسائل خاص کر خواتین کے مسائل پہ گفتگو کی، ہسپتال کئی دنوں سے مکمل فعال نہی، اس سے جنم لیے بہت سارے شکایت ملیں ہیں جن کا ازالہ لازمی ہے، دور افتادہ علاقوں سے لوگ جب مشکلات کا سامنا کرکے اتے ہیں تو ہسپتال انہے بند ملتے ہیں، جسکی وجہ سے ان کا پیسہ اور وقت زائعہ ہوجاتا ہے۔

ان سارے مسائل کے حل کے لیے ڈاکٹر سلطان احمد لہڑی نے اقدامات کیں ہیں اور بہت جلد ہسپتال میں مریضوں کو مکمل سہولیات فعال ہوتے ہوئے نظر اہیں گے۔

ڈاکٹر صاحب نے کہا ہسپتال کا عملہ ہمہ وقت عوام کی خدمت کے لیے موجود ہے، اس میں عوام کا بھی زمہ داری بنتا ہے کہ جب وہ ہسپتال اہیں تو اسے اپنا سمجھیں اور ہسپتال کے چیزوں اور صفائی کا خیال رکھیں تو ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں مزید بہتر سروسز دے سکتے ہیں۔ ڈاکٹر سلطان احمد لہڑی کے علم میں یہ بات بھی لایا گیا کے گائنی وارڈ میں پراپر ریکارڈ کو مرتب دیا جائے۔

اخر میں ڈاکٹر سلطان احمد لہڑی نے میڈیا اور سول سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی دلچسپی سے ہی وہ بہتر نتائج دے سکتے ہیں، اور جب تک معاشرہ اپنا بہتر کردار نبھائے گا نہی ہمارا ترقی یافتہ بلوچستان کا خواب پرا ہو نہی سکتا, اور اس کا ساتھ ہماری زمہ داری بنتی ہے کہ خامیوں کو اجاگرکریں تاکہ بہتر سروسز مہیا کیں جاہیں۔