|

وقتِ اشاعت :   February 2 – 2022

کوئٹہ : کیسکو لیبر یونین بلوچستان کے زیر اہتمام شیخ ماندہ سب ڈویژن میںنجکاری ،نام نہاد یونین کے دفاتر کے بندش اور ہڑتالوں ،ایماندار سی ای او کیسکو کے خلاف نسلی بنیادپر تعصبانہ مہم کے خلاف اور ہزاروںخالی پوسٹوں33فیصدایمپلائز سن کوٹے پر عمل درآمد کے لئے جلسہ منعقد ہوا۔

جلسے سے یونین کے صدر پیر محمد کاکڑ جنرل سیکر ٹری ملک سعید جان لہڑی آغا سلطان شاہ حاجی عبد السلام مہر بان حاجی عبد المجید عزیز احمدسارنگزئی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد یونین کی ہڑتال اور کام کی بندش ومظا ہرے ملازمین کے حقیقی مسائل خالی پوسٹوں پر بھر تیاں ،33فیصدایمپلائز سن کوٹے پر عمل درآمد ،44فیصد ہائوس ریکوزیشن میں اضافہ نہ ہونا ودیگر سے توجہ ہٹا نا اور انتظامیہ کو بلیک میل کر کے کرپٹ آفیسران کو اپنے من پسند اہم پوسٹوپر تعینات کر نا اور کرپٹ عہدیداروں کو تحفظ دینا ہے۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 25سال میں نام نہاد یونین ملازمین کے فلاح وبہبود کے لئے کوئی کام نہیںکیا ہے کرپٹ اور بد عنوان آفیسران اور عہدیدار وں کی حو صلہ افزائی اور سر پرستی کر کے کمپنی کو اربوں روپے نقصان پہنچایا۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ سی ای او کیسکو ایک ایماندار شخص ہے جو کمپنی کو ترقی اور ملازمین کے فلاح وبہبود کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں لیکن بد قسمتی نام نہاد یو نین کے ریٹائرڈ آفیسر چیر مین ان کے خلاف نسلی بنیاد مہم چلارہے ہیں جس برادر اقوام کے در میان نفرتیں پیدا ہوگی۔

اس عمل کی کیسکو لیبر یونین شدید مذ مت کرتے ہوئے کہا کہ در اصل ان کو ایماندار آفیسر قبول نہیں جو ان کے کرپشن کو روکتا ہے تو موصوف انکے خلاف بے بنیاد الزامات لگاکر مہم چلاتے ہے اس سے بلوچستان ہی تعلق رکھنے والا سی ای او رحمت اللہ بلوچ کے خلاف اس طرح نفرت انگیز مہم چلا چکی تھی انھوں نے کیسکو کے ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنے حقیقی مسائل کے حل کیلئے کیسکو لیبر یونین کا ساتھ دے کسی کے دھوکے میں نہ آئے جس لیڈر کیسکو سے اب کوئی تعلق نہیں رہا وہ ملازمین کے مفاد کا نہ کمپنی کا مفاد کو سو چھے گے بلکہ وہ صرف اپنے مفادات کے حصول کے لئے ملازمین کو استعمال کر رہے ہیںکیسکو کو نقصان سی ای او نے نہیں نام نہاد یو نین اور کرپٹ ٹولے نے پہنچایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کیسکو لیبر یونین کیسکو انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ نام نہاد یونین آئے روز ہڑتال دفاتر کے بندش اور سر کاری گاڑیوں کے بے دریغ استعمال کا نوٹس لے انکے خلاف کاروائی کرے اور ان آفیسران کے خلاف بھی کاروائی کرے جوختم شدہ یونین کے ساتھ عدالتی فیصلے کے بر خلاف ڈیل کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم کیسکو انتظا میہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دفاتر ملازمین کی شدید کمی ہے لہذا خالی اسامیوں پر تعیناتی کرکے 33فیصد ایمپلائز سن کوٹے پر عمل در آمد یقینی بنائیںانھوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ حکومت کے طرف سے 44فیصد ہائوس ریکوزیشن میں اضافہ کا نوٹیفیکیشن جاری کرے حالیہ ترقیوں جو بے ضابطہ گیا ہوئی اس کا ازالہ کرے لائن مین ون ایل ایس ٹو ،کمر شل اسسٹنٹ سے کمر شل سپر نٹنڈنٹ اور کمر شل سپر نٹنڈنٹ آر او اور دیگر کیٹگریز کے پرو موشن میرٹ ،سنیارٹی اور شفافیت پر کی جائے ۔