|

وقتِ اشاعت :   February 21 – 2022

مستونگ (نمائندہ خصوصی) تحصیل کردگاپ کے علاقے پتکی میں قتل کی لرزہ خیز واردات۔

درندہ صفت قاتلوں نے دو بہن بھائی کا گلہ دبا کر ان کے 20 مال مویشی چرا کر فرار، انتظامیہ کی بروقت کاروائی رندعلی ڈھاڈر سے دونوں قاتل گرفتار۔

کردگاپ کے علاقے پتکی میں نامعلوم درندوں نے 7 سالہ اسرار اور 10 سالہ بی بی آمنہ پسران عبدالروف کو گلا دباکر قتل کرکے انکے20 بھیڑ بکریوں کو لے کر فرار ہوگئے،دونوں بہن بھائی گزشتہ روز اپنے مال مویشی چرانے کیلئےقریبی میدانوں میں گئے تھے اور لاپتہ ہوگئے.

آج صبح ڈھونڈنے پر دونوں معصوم بچوں کی لاشیں ملی۔ اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی اسسٹنٹ کمشنر کردگاپ حبیب الرحمن لونی لیویز فورس کے بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ ضلعی انتظامیہ جائے وقوعہ سے لاشیں پوسٹمارٹم کے لیئے ہسپتال مُنتقل کردیا۔ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر ر…