|

وقتِ اشاعت :   March 30 – 2022

دالبندین : سابق مشیر بی اے پی کے مرکزی رہنما میر اعجاز خان سنجرانی اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے ریکوڈک پروجیکٹ بلوچستان کے تعمیر و ترقی کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا جس کی تمام تر سر میر عبد القدوس بزنجو کو جاتا ہے ریکوڈک معاہدہ سے چاغی سمیت بلوچستان بھر کے بے روزگار نوجوانوں کے لیئے روزگار کا دروزہ کھلے نگے بلوچستان کے محرومیوں کا ازالہ ہوگا انھوں نے اپنے بیان میں مزید بتایا ریکوڈک معاہدہ سے 33 فیصد براراست بلوچستان کو ریونیو ملینگے میر عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کا واحد وزیر اعلی بلوچستان ہے جو بلوچستان کے حقوق کے لیے جنگ لڑرہا ہے جس کی بدولت ریکوڈک کا ایک بہترین عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے معاہدہ کیا جس سے بلوچستان اور بلوچستان کے لوگ خوشحالی کی طرف گامزن ہونگے بیان میں مزید کہا ہے ریکوڈک سے چاغی میں بھی ترقی کا ایک انقلاب آئیگا جس سے ضلعی کے اندر بے شمار ڈویلپمنٹ ہونگے بیروزگاری اور پسماندگی کا خاتمہ ہوگا تعلیم ،صحت،آبنوشی ودیگر مسائل ڈویلپمنٹ میں شامل ہونگے دیہاتوں کو شہری علاقوں کے برابر بھی سہولت میسر آئیگا انہوں نے اپنے بیان میں مزید بتایا ریکوڈک معاہدے میں بلوچستان کے عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے جو معاہدہ ہوا ہے اسکا کریڈٹ براراست میر عبد القدوس بزنجو کو جاتا ہے ہم اسے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔