|

وقتِ اشاعت :   April 5 – 2022

 

کوئٹہ: کچلاک کے علاقے میں ملزم کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت دو پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کچلاک کے علاقے باچا آغامیں جناح ٹاؤن پولیس نے پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزم نے فائرنگ شروع کردی

جس کے نتیجے میں ایس ایچ او جناح ٹاون کامران بھٹی اور محرر وقاص زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔