|

وقتِ اشاعت :   April 19 – 2022

پاکستان بزنس کونسل نے ملک کو سری لنکا جیسے حالات میں جانے سے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط میں معاشی حالات بہتر بنانے کیلئے تجاویز  دیدیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر  سبسڈی فوری ختم کی جائے، سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے دی جائے، ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو منہگائی کا باعث بنتے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ درآمدات کم کر کے ملکی زرمبادلہ پر دباؤ کم کیا جائے، غیر ضروری اشیا پر درآمدی ڈیوٹی بڑھائی جائے، کاروباری مراکز اور شادی ہالز کو جلد بند کیا جائے۔

خط میں وزیراعظم کو یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام دوبارہ شروع کیا جائے، ٹیکس بیس بڑھانے کیلئے ایف بی آر  ریفارمز  لائے  جائیں، نان فائلرز  پر ایڈوانس اور ودہولڈنگ ٹیکس بڑھایا جائے۔