|

وقتِ اشاعت :   May 6 – 2022

پنجگور:  پنجگور کیچ کے رہائشی شاہ بیگ سیکورٹی فورسزکے ہاتھوں گرفتاری کے بعد رہا ۔تفصیلات کے مطابق کیچ سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ کا پسنجر شاہ بیگ جسے پنجگور سرادک چیک پوسٹ پر سیکورٹی فورسزنے بس سے اتارکر حراست میں لیا تھا جس پر کوچ میں سوار مسافروں نے شاہ بیگ کی گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے روڑ بلاک کردیا تھا اور سی پیک روڑ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا تھا۔

جس کے بعد پنجگور کی سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی موقع پر پہنچ کر کیچ کے رہائشی کی رہائی کے لئے احتجاج میں حصہ لیا طویل احتجاج کے بعد ضلعی انتظامیہ پولیس کے افسران نے ناکے پر پہنچ کر سیکورٹی فورسز سے مزاکرات کے بعد شاہ بیگ کو پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے بعد ازاں شاہ بیگ کو رہا کردیا اور وہ اپنے منزل کی طرف روانہ ہوگئے تاہم شاہ بیگ کی گرفتاری کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی۔