|

وقتِ اشاعت :   May 28 – 2022

خضدار:گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول خضدار کے احاطے سے بم برآمد،بم ڈسپورزل اسکواڈ نے بم ناکارہ بنا دیا جبکہ گریشہ میں سردار حیات خان ساجدی کے گھرکے قریب نا معلوم افراد نے دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے پولیس زرائع کے مطابق نا معلوم افراد نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول خضدار کے احاطے میں تخریب کاری کی نیت سے بم نصب کر کے فرار ہو گئے

جسے دیکھ کر فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر کے ناکارہ بنا دیا گیا بم کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچے دوسری جانب گریشہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات گریشہ میں سردار حیات خان ساجدی کے قریب کے قریب نامعلوم افراد نے دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تا ہم کسی قسم کا کوئی نقصان کی اطلاع نہیں