|

وقتِ اشاعت :   June 8 – 2022

قومی اسمبلی میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلے پرطلبہ کا منشیات ٹیسٹ لازمی قرار دینےکا بل مسترد کردیا گیا۔

اسلام آباد کے کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلے پرطلبہ کا منشیات ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا بل مسلم لیگ ن کی شکیلہ لقمان کی طرف سے ایوان میں پیش کیا گیا۔

ڈپٹی اسپیکر نے بل کی حمایت اور مخالفت میں ووٹنگ کرائی۔ 

ایوان میں بل پیش کرنے کی مخالفت میں 50 اور حمایت میں 6 ووٹ ڈالے گئے اور یوں ایوان نے اکثریتی رائے سے بل مسترد کردیا۔

ڈپٹی اسپیکر  کا کہنا ہے کہ بل پیش کرنے والی شکیلہ لقمان نے بھی بل کےخلاف ووٹ دیا۔