|

وقتِ اشاعت :   June 13 – 2022

کراچی کے علاقے ٹاور میں مضر صحت شربت پینے سے 2 درجن کے قریب مزدور بے ہوش ہو گئے۔

ایدھی ترجمان کے مطابق مضر صحت شربت پینے سے 22 مزدور بے ہوش ہوئے جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹاور کے قریب گودام میں 22 مزدور بے ہوش پائے گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ رات گئے ایک مزدور نے تمام افراد شربت پلایا تھا، مزدوروں کے بے ہوش ہونے پر شربت پلانے والے شخص نے سب کے موبائل فونز اور رقم لے لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شربت پلانے والے اللہ رکھا نامی شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔