|

وقتِ اشاعت :   August 10 – 2022

قلات; جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد باؤلے ہوچکے ہیں.

پاک فوج اور ملکی اداروں کے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کررہے ہیں یہ دراصل پاکستان کی سالمیت اور یکجہتی پر وار کرنے کے مترادف ہے انکے خلاف مقدمے بناکر گرفتار کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی سیاسی جماعت وطن دشمنی اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈے کا پرچار نہ کرسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اسلامیہ شاہ ولی اللہ قلات میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جمعیت علماء اسلام قلات کے ترجمان حافظ محمد قاسم لہڑی، مولانا عبدالقدوس عباسی، مولانا محمد نواز زہری، حافظ ریاض عمرانی ودیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ عمران خان صادق اور امین اس لئیے نہیں رہے انہوں نے توشہ خانہ کے اثاثے بیچے جو ریاست کے امانت تھے دوست ممالک نے وہ تحفے کے طور پر دئیے تھے مگر عمران خان نے وہ بیچ کر یہ ثابت کردیا کہ وہ کرپشن کی پیداوار ہے اور وہ صادق اور امین نہیں ہے.

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ثاقب نثار کو بھی گرفتار کرکے شامل تفتیش کیا جائے کیونکہ انہوں نے پاکستان کی سیاست کو گندا کرنے کی کوشش کی جسکی ماضی میں مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار اور عمران خان نے ڈیم کے لئیے پوری دنیا سے چندہ کیا وہ پیسے کہاں گئے؟ مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ عمرانی سیاست کا دارومدار جھوٹ پر مبنی ہے اس قسم کی سیاست کا ہم نے پہلے بھی مقابلہ کیا ہے اب بھی کرینگے.

انہوں نے کہا کہ اب ثابت ہوگیا کہ عمران خان نے 8 اکاؤنٹ کا زکر کیا ہے جبکہ 13 اکاؤنٹ چھپا دئیے ہیں کہاں گیا سابق چیف جسٹس کا دعویٰ کہ عمران خان صادق بھی ھے اور امین بھی یے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں ایسی پارٹی پر فوری پابندی لگنی چائیے پی ٹی آئی قیادت اس سارے کردار میں ملوث رہی ہے انکے خلاف مقدمے بناکر گرفتار کرنی چائیے۔