|

وقتِ اشاعت :   August 13 – 2022

خضدار:خضدار میں گیسٹرو وباء پھیلنے سے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقہ آڑینجی زانبری میں موسمی وباء گیسٹرو پھیلنے سے بڑی تعداد میں رہائشی وباء میں مبتلاء ہیں۔گزشتہ شب دو افراد جن میں ایک خاتون اور ایک بچی شامل ہیں وہ جاں بحق ہوگئی ہیں جن کے نام ذولیخہ زوجہ عبدالغفور اور مدینہ بنت علی احمد بتائے گئے ہیں۔

آڑیجی سے تعلق رکھنے سماجی رہنماء شخص شفیق الرحمان نے بتایا کہ علاقے میں گزشتہ چار روز سے گیسٹرو کا مرض پھیلی ہوئی ہے اور اس میں بڑی تعداد میں لوگ مبتلاء ہیں تاحال ہیلتھ کی ٹیم علاج کے لئے نہیں پہنچی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر علاقے میں ہیلتھ کا طبی عملہ روانہ کیا جائے تاکہ لوگوں کی جان بچائی جاسکے۔