|

وقتِ اشاعت :   August 30 – 2022

خضدار:مسافر وین اور پک اپ گاڑی میں تصادم خواتین و بچوں سمیت سات افراد جاں بحق پندرہ سے زاہد زخمی ہو گئے خضدار سے 25 کلو میٹر دور نوغے توتک کراس پر خضدار،سے کوئٹہ جانے والی مسافر وین اور مخالف سمت سے آنے والی پک اپ میں تصادم ہوا

تصادم کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت سات افراد موقع پر جاں بحق اور پندرہ سے زاہد زخمی ہو گئے نعشوں اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار،منتقل کر دیا زخمیوں میں چار کی حالت تشویشناک ہے