|

وقتِ اشاعت :   September 3 – 2022

کراچی: مون سون ہوائیں ایک بار  پھر سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں آج بوندا باندی متوقع ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق خلیج بنگال میں 9 ستمبر تک گہرا ڈپریشن بن سکتا ہے جو  12 ستمبر تک بھارتی ریاست راجستھان پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق سسٹم کے زیر اثر مون سون ہوائیں ایک بار  پھر سندھ میں داخل ہوں گی جس سے تھرپارکر ، ننگرپارکر اور اطراف میں 13 سے 15 ستمبر کے دوران بارشوں کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر کا کم سےکم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔