|

وقتِ اشاعت :   September 7 – 2022

ڈیرہ مرادجمالی:جمعیت علما اسلام کے مرکزی جنرل سیکریڑی و سینیڑ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ ملک سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہوچکا ہے عوام پریشان ہوچکے ہیں ،عمران خان پاک فوج اور ججز کے خلاف غلط زبان استعمال کرنے میں مصروف ہے عمران خان کی غلط یہودی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی واحدت کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشیش کررہا ہے۔

لیکن الحمداللہ پاکستانی عوام اس کے شر سے محفوظ رہے گی، وزیراعلی بلوچستان کو سیلاب کے دوران جاگنا ہوگا کیونکہ عوام بڑے مشکل حالات سے گزر رہی ہے وفاق بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کررہا ہے سیلاب زدگان کے نام پر ملنے والی امداد امانت کے تحت منصفانہ طور پر سیلاب متاثرین تک پہنچائی جائے نصیرباد کے گوٹھ رسول آباد لہڑی موضع مولوی پلیانی شدید متاثرین ہیں سیلاب کے فنڈز پر سیاست مجرمانہ اقدام ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈیرہ مرادجمالی میں چیئرمین سینٹ میر صادق سنجرانی ،سینیٹرز مشاہد حسین خان ،ثنا جمالی ،نصیب اللہ بازئی ،پرنس عمر رفعت کے ہمراہ خیمہ بستی کے معائنہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ سیلاب سے عوام شدید متاثر ہوئی وزیراعلی بلوچستان سمیت تمام اداروں جاگنا ہوگا سیلاب متاثرین مدد اور بحالی کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان نے واضع کیاکہ ہے کہ سیلاب متاثرین پر سیاست کرنے کے بجائے ان کی مدد کیلئے آئیں عمران خان کا بیانیہ ہمیشہ فتنہ گری رہی ہے پاک فوج ججز کے خلاف زہر اگلنے سے ان کا بیانیہ فوت ہوتا جارہا ہے ۔

اور کہاکہ بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے ہر ایک تیار ہے مزید کہاکہ نصیرباد میں سیلاب فنڈز پر سیاست کرنے کے بجائے توبہ کرلیں چاہیے تاکہ اللہ پاک اپنی مخلوق سے عذاب دور کرے مزید کہاکہ سول انتظامیہ کا فرض بنتا ہے تمام سیلاب متاثرین کو ایک آنکھ سے دیکھیں ۔