برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی پیر 19 ستمبر کو ہونے والی آخری رسومات میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دنیا بھر سے 500 کے قریب سربراہانِ مملکت اور وفود شرکت کریں گے۔
الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں روس، افغانستان، ایران، بیلاروس اور میانمار سمیت کئی ملکوں کے رہنماؤں کو دعوت نہیں دی گئی۔
آنجہانی ملکہ کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبے میں دن 11 بجےشروع ہوں گی جس کے لیے سکیورٹی انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
ملکہ کی آخری رسومات میں شور سے بچنے کے لیے پروازیں روک دی جائیں گی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد پروازیں منسوخ ہوں گی جبکہ ویسٹ منسٹر ایبے کے قریب ترین انڈرگراؤنڈ اسٹیشن بند رہیں گے۔