|

وقتِ اشاعت :   September 28 – 2022

بلوچستان میں لوکل باڈیز انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا ۔ موسیٰ خیل ، لورالائی ، مستونگ اور دکی کی گیارہ یونین کونسلز کے 57 وارڈز میں آزاد امیدواروں کا پلڑا بھاری رہا ۔ 26 امیدوار آزاد حیثیت سے ووٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔

جمیعت علمائے اسلام کے امیدوار 20 وارڈز میں کامیابی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ نیشنل پارٹی اور تحریک انصاف کے امیدوار تین 3 وارڈز میں کامیاب ہوئے ۔ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی اور پیپلز پارٹی کے امیدوار دو 2 وارڈز میں کامیاب رہے ۔ موسیٰ خیل یو سی 16 وارڈ 2 کے نتائج آنا باقی ہیں ۔

دکی سے 6 اور موسیٰ خیل کے 2 وارڈز میں امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے ۔