|

وقتِ اشاعت :   October 1 – 2022

لورالائی:لورالائی کے عوام کے لئے ایک اور مشکل صورتحال پیدا ہونے کا اندیشہ ٹیچنگ ہسپتال لورالائی کے اسسٹنٹ پروفیسرز ڈاکٹر محمد حنیف چائلڈ اسپیشلسٹ۔

ڈاکٹر دوست محمد، فزیشن، ڈاکٹر محمد عالم سرجن، ڈاکٹر عبداللطیف سرجن، ڈاکٹر عطا محمد ناصر کارڈ یک اسپشلسٹ، ڈاکٹر سہیل اشرف سائیکاٹرسٹ، ڈاکٹرمحمد داؤدارتھو پیڈک سرجن، ڈاکٹرگ پلوشہ کا کڑ گائینی کالوجسٹ، ڈاکٹر قیصر جاوید گائینی کالوجسٹ،ڈاکٹر حبیب اللہ پیسٹ اسپیشلسٹ نے آج سے ڈیوٹی دینے سے معذرت کی۔کیونکہ لورالائی میڈیکل کالج سمیت جھالاون میڈیکل کالج خضدار، اور میڈیکل کالج تربت پیچ، کے چند ڈاکٹر ز کا کنٹریکٹ ختم ہوا کیونکہ بقول ان ڈاکٹرز کے ان کا پیکیج کا کنٹریکٹ ختم ہو چکا ہے۔

اور حکام بالا سے مذید الیکشن نہیں مل رہی۔واضع رہے کہ ہسپتال میں پہلے سے ڈاکٹروں کی شدید قلت ہے اس سے صحت کی سہولیات اور میڈیکل کالج کے طلباء شدید متاثر ہونگے عوامی حلقوں نے صوبائی حکام بالا اور محکمہ صحت سے فوری نوٹس لینے اور مسلے کے جلد حل کا مطالبہ کیا ہے۔