|

وقتِ اشاعت :   October 19 – 2022

اسلام آباد: نیشنل ایکریڈیشن کونسل کا پانچواں اجلاس نیوٹیک ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین نیشنل ایکریڈیشن کونسل میاں وقاص مسعود نے کی۔

اجلاس میں چیئرمین نیشنل ووکیشنل ٹریننگ اینڈ ٹیکنیکل کمیشن شاہد خان، ڈائریکٹر جنرل نیشنل ایکریڈیشن کونسل، اور کونسل کے ممبران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں 78ٹی ویٹ اداروں کی ایکریڈیشن کی منظوری دی گئی۔ ملک بھر میں نیشنل ایکریڈیشن کونسل سے منظور شدہ اداروں کی تعداد 655 ہو گئی ہے۔

ان تمام اداروں کی لسٹ نیوٹیک کی ویب سائٹ پراپ لوڈ کر دی گئی ہے۔ اجلاس میں ایکریڈیشن سے متعلق برٹش کونسل کے تعاون سے تیار کردہ کتابچے پر حاصل بحث کی گئی اور اس کی تیاری اورکوالٹی پر اطمینان کا اظہا ر کیا گیا۔یہ کتابچہ بھی نیوٹیک کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔