|

وقتِ اشاعت :   November 25 – 2022

دوحا: فیفا ورلڈکپ کے گروپ بی کے میچ میں ایران نے ویلز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 0-2 گول سے شکست دیدی۔

احمد بن علی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایران اور ویلز کی ٹیموں نے دونوں ہاف میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، مقررہ وقت کے بعد اضافی وقت میں ایران کی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی۔ میچ کا واحد گول ایران کی جانب سے 98ویں منٹ میں روزبا چشمی نے کیا۔

ایونٹ میں ویلز کے خلاف کامیابی کے ساتھ ہی ایران نے فیفا ورلڈکپ 2022 میں پہلی کامیابی سمیٹی ہے۔

 

اس سے قبل ایران کو انگلینڈ کے ہاتھوں 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست ہوئی تھی جبکہ اس میچ میں ایرانی گول کیپر زخمی ہوگئے تھے۔

دوسری جانب ویلز اور امریکہ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔