|

وقتِ اشاعت :   December 11 – 2022

دوحہ( آزادی نیوز) دفاعی چمپین فرانس نے انگلینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کے چوتھے کواٹر فائنل میں دفاعی چمپین فرانس نے انگلینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ فرانس کی جانب سے جیروڈ اور ٹوچومینی نے گول اسکور کیا جبکہ کے انگلینڈ کی جانب سے واحد گول ہیری کین نے کیا۔ 

سیمی فائنل میں دفاعی چمپین فرانس کا مقابلہ مراکش سے ہوگا۔