|

وقتِ اشاعت :   January 29 – 2023

کسٹمز گلشن معمار میں ایک گھر سے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کی شراب برآمد کرلی۔

کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے گلشن معمار میں واقع ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی اعلی اقسام کے مختلف برانڈ کی غیر ملکی شراب برآمد کرلی۔

کسٹمز حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، جن کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ جب کہ برآمد شدہ شراب اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ کے گودام منتقل کردی گئی ہے۔