|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2023

خضدا:وڈھ کے قریب کوئٹہ سے بیلہ جانے والی کار اور مخالف سمت سے آنے والی ٹرک میں تصادم چھ افراد جاں بحق ایک زخمی ہو گیا

لیویز ذرائع کے مطابق پولیس ٹریننگ کوئٹہ سے عید کی چھٹیاں منانے اپنے گھر ضلع لسبیلہ جانے والے پولیس اہلکاروں کی گاڑی وڈھ کے قریب تیز رفتاری کے باعٹ ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکار عبدالجبار، دھنی بخش، عبدالمجید، محمد سلیم اور طلحہٰ موقع پرجاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا لاشوں اور زخمیوں کو لیویز فورس کے جوان اور ریسکیو 1122 کے اہلکار وں نے ریسکیو کرکے سول ہسپتال وڈھ منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعشوں کو ان کے آبائی علاقہ ضلع لسبیلہ روانہ کر دیا گیا۔