|

وقتِ اشاعت :   May 13 – 2023

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مائگریٹری برڈز (موسمی پرندوں) کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ جنگلات و نباتات اور پرندے قدرت کا حسین تحفہ ہیں جنکا تحفظ ہر زی شعور فرد کی ذمہ داری ہے وزیراعلء نے کہا ہے کہ بلوچستان جغرافیائی طور پر ایسے خطے میں واقعہ ہے جو موسمی پرند وں کی آمد و رفت کی گزرگاہ ہے اور خاص طور سے موسم سرما میں سائبیریا سے آنے والے پرند وں کا مسکن ہے انہوں نے کہا ہے کہ ان پرندوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور انکے غیر قان۔

ونی شکار کی روک تھام کے لیئے صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے محکمہ جنگلات و جنگلات حیات اور متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو اس حوالے سے واضع ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

وزیراعلء نے کہا ہے کہ ہم پہلے ہی سے فطرت کے اصولوں کے خلاف اقدامات سے موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں اور اگر ہم نے اپنے رویوں کو تبدیل نہ کیا تو مزید قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑے گا وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسمی پرندوں کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں جو ہم سب کی اخلاقی و قومی ذمہ داری ہے۔