|

وقتِ اشاعت :   May 15 – 2023

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عسکری تنصیبات پر حملہ ملکی سالمیت پر حملے کے مترادف ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 9 مئی کولاء اینڈآرڈرکی صورتحال پیداہوئی تھی۔ 9 مئی کی رات شاہراہ فیصل پر ایسالگا جیسے جنگ ہوئی ہے۔ سارے لوگوں کی شناخت ہوچکی ہے شرپسندعناصر کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ غیریقینی اورعدم استحکام سب کےسامنےہے، حکومت سندھ اورپاکستان متحد ہے، اگر یہ پرامن احتجاج کرے گے تو کرسکتے ہیں۔ کسی کو بھی پر تشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں جو بھی نقص امن کا سبب بنے گا اسکے خلاف کاروائی ہوگی، چاہے وہ کسی بھی جماعت کی لیڈرشپ میں سے ہو۔