|

وقتِ اشاعت :   May 15 – 2023

میکسیکو میں ٹریلرلے جانے والے ٹرک اور وین ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں ، جس سے 26 افراد ہلاک ہوئے ، ٹرک ڈرائیور واقعے کے مقام سے فرار ہوگیا۔

حادثے کے حوالے سے مقامی حکام نے بتایا کہ اتوار کی صبح میکسیکو کی شمالی ریاست تامولیپاس میں ایک ٹریلر ٹرک اورمسافروں سے بھری ہوئی وین میں تصادم ہوا ۔ جس کے سسب فوری طور پر آگ لگ گئی۔اس حادثے اور آگ لگنے کے واقعے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام نے بتایا کہ مسافروں سے بھری ہوئی وین نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی تھی ۔ جس میں بچے بھی سوار تھے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ ٹریلر کو لے جانے والا ٹرک حادثے کے مقام پر موجود نہیں تھا، کہا یہ بھی جارہا ہے کہ واقعے کے بعد ڈرائیور ٹرک سمیت فرار ہوگیا۔