|

وقتِ اشاعت :   May 20 – 2023

خاران:  نیشنل پارٹی ضلع خاران کے ضلعی اور تحصیل کابینہ منتخب ہوئے اجلاس کی صدارت نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حبیب اللہ نے کی جبکہ اجلاس کے مہمان خاص مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ تھے۔اجلاس سے ضلع کے نو منتخب صدر چیف آف المرک میر کے ڈی بلوچ ، جنرل سیکرٹری محمد یونس بلوچ ، سینئر نائب صدر شعیب مسکان زئی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبد الروف شاہوانی ، رابطہ سیکرٹری خورشید عالم بلوچ ، سیکرٹری اطلاعات شاہ فیصل کبدانی ، سوشل میڈیا سیکرٹری واجہ امان بلوچ ، خازن حاجی محمد علم قمبرانی ، لیبر سیکرٹری شاہ میر فقیرزئی ، یوتھ سیکرٹری سونو بلوچ ، خواتین سیکرٹری پروین بلوچ منتخب ہوئے۔

جبکہ تحصیل سر خاران کے تحصیل صدر حاجی عبد الغفار مسکان زئی نائب صدر حاجی ممتاز بنگلزئی، جنرل سیکرٹری برکت علی تگاپی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری خلیل احمد بلوچ ، رابط سیکرٹری ظفر مراد حاجزی ، خازن عبد الرازق بلوچ ، لیبر سیکرٹری مولوی احمد رضا بنگلزئی ، یوتھ سیکرٹری شعیب دیدگ شاہوانی ، سوشل میڈیا سیکرٹری اسرار احمد دھیانی۔ تحصیل خاران کے صدر محمد ہاشم بلوچ ، نائب صدر صلاح الدین بلوچ ، جنرل سیکرٹری اورنگزیب صاحب ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ہدایت اللّٰہ ، رابط سیکرٹری فتح خان ساسولی ، سوشل میڈیا سیکرٹری وسیم اکرم بلوچ ، خازن حبیب احمد ریکی ، ، پریس سیکرٹری تنذیب ، خواتین سیکرٹری بی بی شمع منتخب ہوئے۔

اجلاس سے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ ، ضلعی صدر چیف آف المرک میر کے ڈی بلوچ ، کرنل قذافی بلوچ ، حبیب اللہ فقیرزئء ، محمد علم قمرانی، حافظ علی نواز بلوچ، امان بلوچ آصف نور بلوچ نے اجلاس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے نو منتخب ضلعی کابینہ ، تحصیل کابینہ سر خاران ، تحصیل کابینہ خاران کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ وہ اپنی تنظیمی زمہ داریوں کو احسن طریقے سے بروئے کار لاہنگے اور پارٹی کو ضلع خاران میں عوامی قوت کے طور منظم کرینگے اور عوام کی مفادات کا بھرپور دفاع کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کے لئے ساحل وسائل کی دفاع کیلئے حقیقی سیاسی جماعت کا قیام ناگزیرہے – بلوچستان کی سیاسی، جغرافی اہمیت کو پیش نظر رکھ کر ہمیں اپنے عوام کو منظم کرناہوگا۔

اور انھیں ظریاتی اور فکری سیاست کی طرف راغب کرنیکے اور منظم کرنے میں تنظیم کا کلیدی کردار ہوتا ہیے انہوں نے کہا کہ ہمیں نچلی سطح پرںتنظیم کاری یونٹ سازی اور ممبر سازی کر کے پارٹی کو منظم کرنا ہو گا اور سیاست میں منفی رحجانات کو ختم کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت انجنیرڈ طریقے سے مصنوعی سیاست اور مصنوعی جماعت بنائی جاتی ہیں تاکہ عوامی حمایت یافتہ حقیقی جماعتوں کو دیوار سے لگایا جاسکے – آنہوں نے کہا عوامی قوت کے بل بوتے پر ہمیں سیاسی عمل سے کرپشن مافیا ؛ڈرگ مافیا ؛ اور کمیشن مافیا کا کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ہر سطح عوامی حقوق کے لئے آواز بلند کرتی رہے گی۔