|

وقتِ اشاعت :   May 26 – 2023

کوئٹہ:  نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے اپنے بیان میں ڈاکٹر عبد المالک بلوچ اور جان محمد بلیدی کی سربراہی میں ڈاکٹر رمضان ہزارہ اور دوستوں کی کاوشوں سے نیشنل پارٹی کے نظریاتی اور فکری کا روان میں ہزارہ قوم کے دوستوں کی شمولیت کا دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے۔

وہ با بائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کے افکار اور نظریات کی آبیاری کرینگے اور ہزارہ قوم کو نیشنل پارٹی کا اٹوٹ انگ بنانے میں کوہی کسر نیں چھوڑنگے – انہوں نے کہا کہ اس میں کوہی دو راہیے نہیں۔

آج بلو چستان کے گھمبیر معاشی اور سیاسی مسائل کے حل اور اپنی قدرتی دولت پر دسترس اور واک و اختیار کے لیے اہل بلوچستان کو نیشنل پارٹی کو مضبوط کرنا ہوگا -ڈاکڑ اسحاق بلوچ نے کہا کہ گزشتہ ستر سالوں میں مصنوعی پارٹیوں کے ذریعے فرقہ واریت انتہا پسندی اور عدم برداشت کے رحجانات کو منصوبہ بندی کے تحت بد صورت انداز میں فروغ دیا گیا –

بلوچستان اور بالخصوص کو ہٹہ جو امن و آشتی اور۔مزیبی ہم آہنگی کا گہوارہ تھا اسکو میدان جنگ بنا دیا گیا انتہای حو صلہ افزا اور خوشی کا امر ہے کہ ہزارہ قوم کے نوجوان اور باشعور طبقہ نیشنل پار ٹی میں شامل ہو کر وسیع سیاسی دھارے میں شامل ہوگئے بقول شاعرموج کی قوت دریا میں ہیے اور بیرون دریا کچھ بھی نیں اب ہزارہ قوم اس وسیع پلیٹ فارم کا حصہ بنتے جارہے۔

اور وسیع دھارے میں شامل ہو کر متحدہ طور پر منفی غیر سیاسی رحجانات کے خلاف متحد ہوکر موثر جیہد و جہد کرینگے- نیشنل تمام وطن دوست اہل بلوچستان سے اپیل کرتی ہیے کہ وہ نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم پر متحد ہو کر قومی حقوق کے حصول کی خاطر نییپ کی طرز پر حقیقی وفا قیت کے قیام جمہوریت اور جمہوری اداروں کی بالادستی کیے جہد و جہد کرینگے۔