|

وقتِ اشاعت :   July 2 – 2023

معروف سوشل میڈیا سائٹ پر 8 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والا مقبول فٹنس انفلوئنسر جو لنڈنر 30 سال کی عمر میں انتقال کرگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی سے تعلق رکھنے والا فٹنس انفلوئنسر جو لنڈنر ‘Joesthetics’ کے نام سے انسٹاگرام پر مشہور تھا، وہ لوگوں کو فٹنس کے طریقے کار اور جم میں ورزش کے حوالے سے گائیڈ کرتا تھا۔

سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر جو لنڈنر کے 8.5 ملین فالوورز جبکہ ان کے یوٹیوب چینل پر 500 ملین ویوز تھے، جو لنڈنر کی موت کی تصدیق اسکی دوست نے کی جو خود بھی فٹنس کے حوالے سے جانی جاتی ہے۔

لنڈنر کی دوست کے مطابق 3 روز قبل گردن میں تکلیف کی شکایت کی تھی جس پر کوئی خاص توجہ نہیں دی، انکی موت کی وجہ (خون کی شریان میں سوزش) بنی، اسے انیوریزم نام کی بیماری ہوگئی تھی۔