|

وقتِ اشاعت :   July 6 – 2023

میکسیکومیں مسافر بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 29 مسافر ہلاک ہوگئے جبکہ 19 زخمی ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بس میکسیکو سٹی سے روانہ ہوئی تھی۔ حادثہ صبح ساڑھے 6 بجے جنوبی ریاست اوکساکا سے گزرتے ہوئے پیش آیا۔ حکام نے بتایا ہے کہ حادثہ بس بے قابو ہوجانے سے ہوا۔

 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ میں انیس افراد زخمی بھی ہوئے۔۔ چودہ زخمی مقامی قصبے کے اسپتال پہنچائے گئے جبکہ دیگر 5 کو ہیلی کاپٹر سے شہر منتقل کیا گیا۔