|

وقتِ اشاعت :   July 18 – 2023

پشاور کے علاقے حیات آباد میں دھماکا ہوا ہے، جس میں 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ 

ایس پی کینٹ وقاص رفیق کا کہنا ہے کہ حیات آباد میں خودکش دھماکا ہوا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کےلیے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔