|

وقتِ اشاعت :   July 26 – 2023

کوئٹہ: بوستان کے علاقے میں حادثے کے نتیجے میں ایک بچی جانبحق جبکہ 6افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز بوستان کے علاقے کلی خانان کے قریب زرنج رکشہ ، گاڑی کے درمیان حادثے کے نتیجے میں ایک بچی بشر یٰ بی بی موقع پر جانبحق جبکہ 6افراد زخمی ہو گئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی لیویز کے عملے نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا لا ش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گی مزید کاروائی لیویز کا عملہ کر رہا ہے ۔