|

وقتِ اشاعت :   July 26 – 2023

کوئٹہ: صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ نے کہا ہے کہ افسران کی کارگردگی بہتر بنانے میںتربیت کا بہت اہم کردار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے دفتر میں منعقدہ تین روزہ الیکشن مینیجمنٹ کورس کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنے افسران کی تربیت کر رہا ہے تاکہ وہ آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں ٹیکنالوجی کا بہتر استعمال کر سکیں اور کام کو بروقت اور غلطیوں سے پاک کریں۔