|

وقتِ اشاعت :   July 26 – 2023

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری ،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا مفتی محمد روزی خان ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی یونٹ کے جنرل سیکرٹری مولانا راز محمد محمد حسنی مولانا عبدالمنان سعادت مولانا محمد صادق مولانا عبدالغفار مولانا مفتی شیر محمد حقانی مولانا مفتی محمد سلیمان مولانا قاری عبدالخالق ودیگر نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک عالمگیر جماعت ہے ۔

جمعیت پوری دنیا میں بالخصوص پاکستان میں خلافت راشدہ کے نظام کے نفاذ کے لئے کوشاں ہیں جمعیت علماء اسلام ملک کے خلاف سازشوں کوناکام بنائیں گے عمرانی فتنہ کاخاتمہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی جرات اور کارکنوں کی قربانیوں کا ثمرہ ہیں جمعیت علماء اسلام ہر محاذ پر لادینیت پھیلانے والوں کا محاسبہ کریں گے ان خیالات اظہار انہوں نے گزشتہ روز کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی میں الجمیعت ہاوس میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی کے جانب سے دئیے استقبالیہ تقریب اور سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ شبیر احمد مدنی جمعیت ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سالار مولانا حافظ سعدا للہ آغا میر حشمت لہڑی نواب شاہ آغا مولانا محمد فاضل لہڑی ودیگر بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سنیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ تبدیلی کی نام پر نوجوانوں کو استعمال کیا گیا تبدیلی کے دعویداروں نے ملک وقوم کو بحرانوں اور تباہی سے دوچار کردیا ۔

انہوں نے کہا کہ تین سالوں میں عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا سواے خوشنما نعروں کی ملک وقوم کو بحرانوں سے دو چار کرنے والے عناصر کو قوم آنے والے الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے مسترد کرئنگے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہرمحاذ پر ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے صف اول کا کردار ادا کیا شعائر اسلام اور ناموس رسالت ص پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ کارکن اپنے جماعتی صفوں کو مزید مستحکم کرے قوم کی نظریں جمعیت علما اسلام پر مرکوز ہے جمعیت علماء اسلام اقتدار میں آکر مملکت خداداد پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ طاغوتی قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ملک اسلام دشمن طاقتیں پاکستان کو کمزور کرنے کی درپے ہیں مستحکم پاکستان کے لیے قوم کی ہر فرد نے ایکجھتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا آخر میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کے امیر مولانا محمد طاہر توحیدی کے جانب سے تمام مہمانوں اورشرکاء کو عصرانہ دیا گیا اس موقع جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی کے مجلس عاملہ کے اراکین قبائلی مشران اور نوجوانوں کے کثیر تعداد موجود تھے۔