|

وقتِ اشاعت :   July 26 – 2023

تہران :  ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اگلے ہفتے پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ 3 اگست کو دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے،اس دوران پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ایرانی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور امیر عبداللہیان باضابطہ بات چیت کریں گے۔ دونوں مذاکرات کے بعد دفتر خارجہ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔