|

وقتِ اشاعت :   July 26 – 2023

کچھی : کچھی لیویز کا بہترین اقدام، 21 لاپتہ مسافر بولان کے پہاڑی سلسلے سے بحفاظت نکال کر اپنے گھروں کو روانہ کردیا گیا۔گزشتہ دنوں مسلسل بارشوں کی وجہ سے سیلابی ریلے آنے سے پنجرہ پل کے مقام پر راستہ منقطع ہو گیا جس کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی۔ اسی دوران 21 مسافر جوکہ بولان کیخفیہ راستے سے بطرف کوئٹہ جانا چاہتے تھے۔

راستہ بھٹکنے سے بولان کے پہاڑی سلسلے میں گزشتہ 48 گھنٹوں سیمحسور تھے۔ تاہم کچھی لیویز نے اطلاع ملنے پر آج مورخہ 26 جولائی علالصبح ڈپٹی کمشنر کچھی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر کی نگرانی میں سرچ آپریشن کے لئے لیویز جوانوں پر مشتمل اسپیشل ٹیم روانہ کی گئی جنھوں نے طویل جدوجہد اور سرچ آپریشن کے دوران مذکورہ افراد کو بحفاظت سیلابی ریلے سے گزار کر لیویز ہیڈ کورٹر ڈھاڈر پہنچایا اور انھیں اشیاء خوردنوش اور ضروری علاج معالجہ فراہم کرکے آبائی گاؤں ضلع سبی روانہ کردیا ہے۔ کچھی لیویز کے بہادر جوانوں کی قیمتی انسانی جانوں کو بحفاظت اپنے متعلقہ علاقے روانہ کرنا لائق تحسین عمل ہے۔