|

وقتِ اشاعت :   July 26 – 2023

پنجگو ر: نیشنل پارٹی ضلع پنجگور کی جانب سے کیچ میں ایک رکنی نام نہاد پارٹی اور روپت روپ گروپ کی جانب سے بلوچستان کے قد آوار سیاسی شخصیت لاکھوں مظلوم اور محکوم عوام کی ہردلعزیز رہنماء نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے خلاف جلوس میں نازیبا زبان استعمال کرنے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے اپنی ردعمل میں کہا کہ صوبائی وزیر صحت احسان شاہ اپنی پانچ سالہ تاریخ کی بدترین ناکامی کا ملبہ ایک ایسے سیاسی رہنماء کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس نے اپنی ڈھائی سالہ دور اقتدار میں کیچ کا نقشہ بدل کرکے کیچ کو بلوچستان کے خوبصورت شہر میں تبدیل کرکے ثابت کردیا وہ ایک انتہائی باصلاحیت رہنماء ہے روپت روپ گروپ بلوچستان کے ہردلعزیز شخصیت ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سیاسی اور عوامی مقبولیت سے گھبرا کر احسان شاہ گروپ اینڈ کمپنی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی ضلع پنجگور کے صدر حاجی صالح محمد بلوچ، تحصیل پنجگور کے صدر تاج نعیم بلوچ، تحصیل پروم کے صدر محمد عالم سنجرانی، تحصیل گچک کے صدر قدیر احمد ساجدی تحصیل گوارگو کے صدر حاجی نثار احمد بلوچ اور تحصیل کیلکور کے آرگنائزر عبدالواحد بلوچ نے اپنے ایک مشترکہ جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی شائستگی اور برداشت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ۔

نیشنل پارٹی یہ کھبی نہیں چاہتی ہے کہ کسی رہنماء کے خلاف نازیباء زبان استعمال کریں کیونکہ نیشنل پارٹی کے کارکنوں کی تربیت ایک سیاسی تربیت گاہ سے ہوئی ہے جو ہمیشہ سیاسی بردباری اور شائستہ سیاسی ماحول پر یقین رکھتی ہے جنہوں نے 4 سال تک کیچ کے ائیرپورٹ روڑ کی زمین عوام کیلئے نہیں دی تھی اور 5 کروڑاضافی رقم لے کر مان گئے وہ کس طرح غریب کی بات کرتا ہے اور انہوں نے اپنی اہلیہ کو اسپیشل سیٹ نہ ملنے پر ایک پارٹی کو دولخت کرکے بعد میں اپنی اہلیہ کو کروڑوں روپے سے سینٹر کی سیٹ خرید کر اپنی ایک رکنی جماعت کو فروخت کرکے حاصل کی وہ کس طرح عوام کی بات کرتا ہے اپنی ناکامی اور نااہلی کی واجہ سے اپنے حکومت اور وزارت صحت کے 5 سالہ دور میں عوام کو ایک چپراسی کی نوکری نہیں دے سکے حکومت کی وقت ختم ہونے کا صرف چند ہی دن رہ گئے ہیں تو نوکریوں کی اسٹے پر ولولہ کیا معنی رکھتی ہے ۔

کہ آپ کے زر خرید اور تابعداری کرنے والے لوگوں کو بلوچستان کے مخلص اور ایماندار قومی لیڈر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ صاحب کے خلاف نوکریوں کی روکنے کی الزام تراشی کررہا ہے نیشنل پارٹی کے قائد کے خلاف منفی پروپیگنڈہ احسان شاہ کی شرمندگی ناکامی کے سوا کچھ نہیں ہے انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کے قائد ایک قومی لیڈر اور بلوچستان کے عوام کی محبوب رہنماء ہے اس وقت نہ وہ ایم پی اے اور نہ ایم این اے اور نہ ہی کسی حکومتی عہدے پر فائز ہے جو کسی کی نوکری روک سکتا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 5 سال تک عوام کو جھوٹی تسلیاں دے کر نوکریوں کی جھوٹی اشتہارات و اعلانات کرکے ناکامی کی صورت میں سیاسی شہید بننے کیلئے عوام کو مقبول رہنماء کے خلاف اکسانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جو ایک ناکام اور بدحواس لیڈر کی حواس باختگی کا منہ بولتا ثبوت ہے عجب کرپشن کی عجیب کہانی ہے جو اب تک نہ رجسٹرڈ ہے اور نہ ہی کوئی ایسے پارٹی تسلیم کرتا ہے جنکی ضمانتیں الیکشن سے قبل عوام نے ضبط کردی ہے وہ ایک ایسی قائد اور پارٹی کے خلاف پروپیگنڈہ کررہی جنکا اب تک ٹھکانہ دستیاب نہیں ہورہا ہے وہ اپنی ناکام حالت دیکھ کر ڈاکٹر مالک بلوچ جیسے قدآور لیڈر کے خلاف منفی پروپیگنڈا پر اتر آکر ٹوکن مافیا اور اجرتی گروہ کا سہارا لے رہی ہے۔