|

وقتِ اشاعت :   July 26 – 2023

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ساتویں محرم الحرام کا شبیہ ذوالجناح کاماتمی جلوس امام بارگاہ کلاں پرنس روڈسے برآمد ہوا جلوس کی سیکورٹی پر 5 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں سمیت ایف سی بی سی لیویز اہلکار تعینات کئے گئے تھے جبکہ پاک فوج کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا تھا وزیر داخلہ نے جلوس سے قبل روٹس پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ساتویں محرم الحرام کاشبیہ ذوالجناح و علموںاور تعزیوں کا6 دستوں پر مشتمل ماتمی جلوس بدھ کو امام بارگاہ کلاں پرنس روڈسے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر جواد رفیعی ،مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹر ڈ کے صدرعبدالرحیم کاکڑ کی قیادت میں برآمد ہواجلوس اپنے روائتی راستوںپرنس روڈ ،آرٹس اسکول روڈ ،آرچر روڈ ،لیاقت بازار ،پرنس روڈ سے ہوتا ہوامیکانگی روڈ پر امام بارگاہ ناصرالعزہ پر اختتام پذیر ہوگیا جلوس کی نگرانی کیلئے جلو س کے روٹ پر آنے والی مارکیٹوں دکانوں اور گھروں کی چھتوں اور داخلی راستوں پر ایف سی اور پولیس کے 5 ہزار اہلکاروں کو جبکہ پہاڑوں پر 2سو لیویز اہلکاروں کو تعینات گیا تھا ۔

شہر بھر میں پولیس اے ٹی ایف اور ایف سی کے جوان گشت کر تے رہے ۔جبکہ آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ سمیت دیگر افسران آئی جی آفس میں قائم کنٹرول روم میں جلوس کی مانیٹرنگ کرتے رہے جلوس کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے پا ک فوج کو اسٹیڈبائی رکھا گیا تھا ۔یا درہے کہ محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کی جانب سے موبائل فون سروس کو معطل رکھا گیا اور نویں محرم الحرام سمیت عاشورہ کے جلوس کے موقع پر بھی موبائل فون سروس بند رہے گی ۔