|

وقتِ اشاعت :   July 26 – 2023

خضدار: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کرخ کے مقامی لیڈرشپ کو کامیاب گرینڈ شمولیتی پروگرام کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے ان کی کارکردہ گی کو سراہا ۔ان خیالات کا اظہار نواب ثناء اللہ خان زہری نے پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے سینئر رہنماء میر جمعہ خان شکرانی سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ زہری چھٹہ ساسولی قبائل سے تعلق رکھنے والے سیاسی معتبرین کو میں اپنے کاروان میں شامل ہونے پر خوش آمدید اور مبارکباد پیش کرتاہوں پیپلز پارٹی میں ان کی شمولیت ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے میرا ویڑن ہے پڑھا لکھا اور ترقی یافتہ بلوچستان میں چاہتا ہوں کہ بلوچستان کے عوام کو دیگر صوبوں کے برابر سہولیات میسر ہوں ہمارا ہر نوجوان تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں یہان کاغریب اور کسان بھی خوشحال ہوں اس لئے میںنے اپنے دور حکومت میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے مثالی اقدامات کیے تھے۔

جن کی تکمیل سے بلوچستان کے عوام آج مستفید ہو رہے ہیں۔میں نے بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی کو دیکھتے ہوئے شہید سکندر زہری یونیورسٹی جیسے بڑے ادارے کا قیام عمل میں لایا یہ بلوچ طلباء کے لئے ایک بڑا تحفہ ہے یہ تعلیمی اور میرے حکومت کا ایک بڑا میگا پراجیکٹ ہے۔نواب ثنا اللہ خان زہری نے کہا کہ کرخ کے عوام کے فلاح و بہبود تعمیر و ترقی کیلئے اپنے استعداد کے مطابق ہمیسہ خدمت کی ہیں اگر اللہ نے ایک اور موقع دیا تو کرخ کو ایک ماڈل سٹی اور یہاں کے عوام کو روزگار صحت زندگی کی دیگر تمام سہولیات مہیا کرنے کیلئے عملی اقدامات کرینگے