|

وقتِ اشاعت :   July 26 – 2023

سبی: رند قبائل کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی سینئر سیاست دان سردار یار محمد رند حالیہ مون سون بارشوں میں بلوچستان سمیت دیگر صوبوں بھر میں ہونے والے نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں رند قبائل متاثر یں کو کسی صورت بے یارو مدد گار نہیں چھوڑیں گے ۔

متاثرین کی بحالی تک ہمیں چین سے نہیں بیٹھیں گے ضلع کچھی کے نومنتخب چیئرمین وائس چیئرمین کونسلر ز اپنی ذمے داریوں کا احساس کریں وفاقی وصوبائی حکومتیں فوری طور پر متاثرین کو ریلیف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرے قدرتی آفات میں ہمیں صبر ہمت سے کام لینا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مون سون بارشوں میں ہونے والے نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔

چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا کہ مون سون بارشوں کی وجہ نصیر آباد ڈویژن کے علاوہ بلوچستان میں نقصانات ہوئے کئی علاقوں میں لوگوں کے مال مویشی بھی سیلابی ریلوں کی نذر ہوئے جبکہ کئی مکانات کو بھی جزوی نقصان پہنچا جس کا دکھ اور افسوس ہوا عوام کی مشکلات کو دور کرنے اور مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں کسی صورت اپنی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گے سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرین کو ریلیف لانے کے لئے ہر فورم پرجدوجہد کررہے ہیں انہوں نے وفاقی صوبائی حکومتوںسے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مصیبت زدہ لوگوں کی مالی مدد کے لئے تمام وسائل کا استعمال میں لائیں اور متاثر ین سیلاب اور سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کریں ۔

تاکہ عوام کو بروقت ریلیف مل سکے چیف آف رند سردار یار محمد رند نے ضلع کونسل کچھی کے چیئرمین وائس چیئرمین کونسلز ڈھاڈر میونسپل کمیٹی کے چیئرمین وائس چیئرمین رند پینل کے کونسلرز منتخب نمائندگاں کو سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر سیلاب متاثرین کو ریلیف کی فراہمی میں اول دستے کا کردار ادا کریںہمیں اس مشکل گھڑی میں صبر ہمت سے کام لینا ہے تاکہ اللہ تعالیٰ کے حضور سرخرو ہوسکیں ۔