|

وقتِ اشاعت :   July 26 – 2023

پشین : گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ معیاری تعلیم ہر ترقی کی بنیاد ہے، قومی پیداوار میں اضافہ کرنے اور معاشی ترقی کو سچی بنیادیں فراہم کرنے میں تعلیم کا حصول لازمی ہے ہم نے ملک کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی بدلتے ہوئے کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے۔

خواتین کی تعلیم کی اہمیت و افادیت پر بھرپور توجہ مرکوز رکھی ہیں گورنر بلوچستان نے کہا کہ وویمن یونیورسٹی پشین کیمپس کے قیام سے نہ صرف ہماری نصف سے زائد آبادی کو اپنی خوابیدہ صلاحیتوں کو منوانے کا موقع ملے گا بلکہ وہ بھی قوم کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ڈسٹرکٹ پشین میں وویمن یونیورسٹی پشین کیمپس کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے۔

کیااس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان ترین، وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ساجدہ نورین، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان ہاشم خان غلزئی، ڈپٹی کمشنر یاسر خان بازئی، وویمن یونیورسٹی پشین کیمپس کے ڈائریکٹر اشرف خان کاکڑ سمیت ماہرین تعلیم خواتین اساتذہ اور سیاسی وقبائلی عمائدین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی.

وویمن یونیورسٹی پشین کیمپس سے متعلق منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان نے کہا کہ وقت آپہنچا ہے کہ سائنٹفک ایجوکیشن کو روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ قرار دیں. انہوں نے کہا کہ پورے خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے یونیورسٹی کیمپس کی ضرورت و اہمیت مزید بڑھ چکی ہے.

ہماری شعوری کوششوں سے اس وقت تقریباً صوبے کی بارہ سرکاری یونیورسٹیز نئی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے سرگرم عمل ہیں. آخر میں گورنر بلوچستان نے ایم پی اے اصغر خان ترین، وائس چانسلر ڈاکٹر ساجدہ نورین اور خاص طور پر پشین کیمپس کیلئے دو سو ایکڑ اراضی وقف کرنے والے ترین قبائل کی قربانی اور ذاتی کاوشوں کو لائق تحسین قرار دیا۔قبل ازیں رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان ترین، وائس چانسلر ڈاکٹر ساجدہ نورین اور ڈپٹی کمشنر پشین یاسر بازئی نے گورنر بلوچستان کا پشین پہنچنے پر استقبال کیا، اس کے بعد گورنر بلوچستان نے وائس چانسلر کے ہمراہ وویمن یونیورسٹی پشین کیمپس کی اراضی کا دورہ کیا اور پشین کیمپس کی تختی کی نقاب کشائی کی۔