|

وقتِ اشاعت :   July 26 – 2023

کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا 7 محرم الحرام جلوس کی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے روٹ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے عوام سے گفتگو اور سیکورٹی کیانتظامات پر سوالات کیے جس پر عوام کی جانب صوبائی حکومت کے محرم الحرام کیسیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

دورہ کے دوران وزیر داخلہ کو کپیٹن(ر) زوہیب محسن ایس ایس پی کوٹئہ کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی اس موقع پر وزیر داخلہ میر ضیاء￿ اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے مکمل اور فل پروف انتظامات کیے ہیں اور اس موقع پر 4000 اضافی پولیس کی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

جبکہ ایف سی کے 12پلٹون کی بھی اضافی تعینات کیے گئے ہیں اورفوج کے بھی 2پلٹون سٹینڈ بائی رکھے گئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 دھائی سے ہمسایہ ممالک کی جانب سے دہشتگرد امپورٹ ہو کر معصوم لوگوں کی جانیں لیتے رہیں ہیں ماضی کو دیکھتے ہوئے سیکورٹی کے فل پروف اقدامات کیے گئے ہیں۔