|

وقتِ اشاعت :   July 27 – 2023

بولان: ڈسٹرکٹ چیئرمین کچھی سردارزادہ میر بیبرگ خان رند نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی مشکلات کا احساس ہے ضلعی انتظامیہ کچھی کے ساتھ ملکر انشاء اللہ جلد پنجرہ پل کا عارضی راستہ بحالی کرینگے انہوں نے این ایچ اے حکام کی کاکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بے حس اور غفلت کے شکار این ایچ اے کو بلوچستان کے عوام کی مشکلات کا کوئی احساس نہیں کئی روز سے بین الاقوامی شاہراہ بولان بمقام پنجرہ پل کے مقام پر بندش کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ تاجر برادری اور کاروباری طبقے سے وابستہ افراد کو لاکھوں روپے نقصان اٹھانا پڑھ رہا ہے بے حسی کا عالم یہ ہے ۔

این ایچ اے اپنی زمہ داریوں سے مبرا نظر آتا اور محض عارضی راستے کی بحالی میں بھی کام سست روی کا شکار ہے مگر مشکل اور تکلیف کی اس گھڑی میں ہم اپنے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ جب سے پنجرہ پل کا عارضی راستہ سیلابی ریلوں کی نزر ہوچکا ہے راستہ بند ہونے کی وجہ سے محدود وسائل میں رہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کچھی کے ہمراہ بحالی کی کام کی خود نگرانی کررہا ہوں ہو جلد ہی پنجرہ پل کا عارضی راستہ بحال کرینگے۔

تاہم ہوں سون کی وجہ سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہونے سے بولان میں طغیانی اور سیلابی ریلے آنے کی وجہ سے عارضی گزرگاہ کا کام بھی متاثر ہورہا ہے امید ہے کہ پانی کے بہاؤ کی کمی کے ساتھ ہی قومی شاہراہ کو آمدرفت کیلئے بحال کردیا جائیگا۔دریں اثناء انہوں نے کراچی واقعہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے میر اکرم ابڑو انکے فرزند اور سردار عبداللہ ابڑو پر حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی واقعہ عظیم سانحہ ہے شہداء ہے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ پاک شہداء کو جنت الفردوس میں جگہ اور زخمی سردار عبداللہ ابڑو کی جلد صحتیاب کرے انہوں نے سندھ حکومت اور آئی جی سندھ سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔