|

وقتِ اشاعت :   July 27 – 2023

نوکنڈی : نیشنل پارٹی چاغی کے پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ بیرک گولڈ کے سی ای او نے نوکنڈی وکوئٹہ میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کئے گئے میٹنگزمیں یہ باور کرایاتھا کہ ریکودک میں سب سے پہلا حق مقامی آبادی یعنی ضلع چاغی پھر رخشان ڈویژن اور پھربلوچستان کے لوگوں کاہوگا اور یہ یقین دلایا تھا کہ کمپنی مقامی آبادی کو ترجیح دے گااورانھیں باقاعدہ شراکت داری دی جائیگی اورمقامی باصلاحیت نوجوانوں کو ٹریننگ دیکر پروجیکٹ کو چلانے میں مددگار بنائے جائے گے مگر حالات اب تک بلکل برعکس جارہے ہیں۔

ملازمتوں اور پرچیزنگ ودیگرمراعات پر اب تک غیربلوچ اورکراچی ودیگرغیربلوچستانیوں کے ہاتھوں ریکودک پروجیکٹ مکمل یرغمال بنی ہوئی ہے سب سے بڑا دھوکہ یہاں سے آشکار ہوچکی ہے کہ ریکودک ضلع چاغی بلوچستان میں موجود ہے مگر ایچ آر آفسز کراچی اورکوئٹہ میں قائم کئے گئے ہیں دونوں آفس میں غیربلوچوں کوہم پرمسلط کرکے کھلی چھوٹ دی گئی ہے اس لئے اب تک کراچی اور کوئٹہ آفس سے بلوچ دشمن سوچ کے تحت اہم کلیدی اورٹیکنیکل آسامیوں پرمقامی بلوچ نوجوانوں کو سائیڈ لگاکر غیربلوچوں کو بھرتی کیاجارہاہے اورمقامی آبادی اورنوجوانوں کے ساتھ یہ رویہ اورناانصافیاں اب ناقابل برداشت بن گئی ہے۔

جوکہ بیرک گولڈ کے حق میں بہتر نہیں جائیگا بیان میں کہاگیاہے مقامی نوجوانوں کو فورتھ کلاس اورچھوٹے ملازمتوں پرلاکرپروفیشنل اسامیوں پر غیربلوچوں اورغیربلوچستانیوں کاکھپایاجانے کاسلسلہ تیزی سے جاری ہے جسکی واضح مثال حالیہ انٹرنیشنل گریجویٹی پروگرام سمیت ایچ آر کے پوزیشنوں کراچی اورکوئٹہ سے غیربلوچوں کوشارٹ لسٹ کرکے مقامی نوجوانوں کوکوئی اہمیت نہیں دی گئی HRمنیجرودیگر نہ چاغی کارخ کرنے کی زحمت کرتے ہیں نہ ہی وہ یہاں کے حالات سے شناسائی رکھتے ہیں اسی طرح کوئٹہ آفس میں ایڈمن کے پوزیشنزپر مطلوبہ تجربہ اوراہلیت نہ رکھنے کے باوجود غیرمقامی نان بلوچ کوترجیح دیا گیاہے بیان میں مزید کہاگیاکہ چین سپلائی میں بھی مقامی تجربہ کار نوجوانوں کوبائی پاس کرکے کراچی سے بھرتی کیاگیا۔

ٹریول کوارڈینیٹراورلائسنسنگ وپرمٹنگ کے پوزیشنزپرمقامی اہل اورتجربہ کار نوجوانوں نے اپلائی کیا ہے یہاں بھی غیربلوچوں کوبھرتی کرنے کی سازشیں ہورہی ہے ریکودک میں ابتک جوکچھ ہورہاہے وہ مکمل طور پر بلوچ کش پالیسیوں کاتسلسل لگ رہاہے یہ صاف نظرآرہاہے کہ ریکودک پروجیکٹ پر کراچی ودیگر ایسے غیربلوچ افسران نے ڈھیرے جمع کررکھے ہوئے ہیں جو کمپنی اورکمیونٹی کے درمیان بہترتعلقات اور تعاون کی پرواہ نہیں رکھتے بلکہ وہ یہاں لوٹ مار اور اپنے لوگوں کونوازنے کوترجیح دے رہے ہیں اور بیرک گولڈ جوکہ ایک شہرت یافتہ بین الاقوامی کمپنی ہے وہ بھی یہاں کے لوگوں کوپروموٹ کرنے اورترجیح دینے کے لئے سنجیدہ نہیں اب تک تمام اہم ملازمتوں اور شعبوں مثلااکاونٹینٹ ایچ آر انجینئرنگ جیالوجی جیوٹیکنیکل مائننگ انجینئرسمیت دیگرپروفیشنل آسامیوں پر مقامی باصلاحیت اورقابل نوجوانوں کو مکمل سائیڈ لگاکر غیربلوچوں کو لایا گیا ہے۔