|

وقتِ اشاعت :   July 27 – 2023

سبی:  پاکستان مسلم لیگ ن سبی ڈویژن کے صدر منیر احمدمسوری بگٹی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کا وژن لے کر اسمبلیوں میں عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں ۔

بلوچستان کی ترقی خوشحالی اور ماڈل صوبے بنانے کیلئے تمام وسائل کو استعمال کریں گے سی پیک منصوبے کی جلدازجلد تکمیل سبی ہرنائی ریلوے سیکشن کی بحالی جیسے منصوبے بلوچستا ن کو ترقی خوشحالی کی جانب گامزن کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا وزیراعظم کو کامیاب دورہ گوادر پر دلی مبادکباد پیش کرتا ہوں نئے منصوبوں سے گوادر میں ترقی خوشحالی کا نیا باب روشن ہوگا پاکستان مسلم لیگ ن سبی ڈویژن کے صدر منیر احمد مسوری بگٹی کا کہنا تھا کہ سرزمین بلوچستان کی تعمیر وترقی عوام کے احسا س محرومی کا خاتمہ مسلم لیگ ن کی ترجیحات میں شامل ہے پارٹی کے اقدامات کسی سے پوشیدہ نہیں ۔

پارٹی دن رات بلارنگ ونسل عوام کی خدمت اور عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے ہمیں کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں بلوچستان میں مسلم لیگ ن کی مثبت پالیسیوں کے باعث بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب گامزن ہے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف مرکزی صدر وزیر اعظم میاں محمد شہبباز شریف مرکز ی نائب صدر و کوآر ڈی نیٹر مریم نواز شریف مرکزی وصوبائی قیادت کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث کامیابی کے ساتھ بلوچستان کی ترقی عوام کی خوشحالی کے لئے سرگرم ہیں مسلم لیگ ن نے عوام کی تقدیر بدلنے کا عہد کرکے اقتدار میں آئی ہمیں صرف اقتدار ہی عزت نہیں بلکہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں اور کارکنوں سے دور نہیں مسلم لیگ ن بلوچستان کو ماڈل صوبہ بنانے کی خواش مند ہے ہمارا فرض ہے کہ ہم بلوچستان کے ساحل وسائل بلوچستان کی عوام پرخرچ کرکے ثابت کریں گے کہ مسلم لیگ ن عوام کی جماعت ہے۔

اور اس کی قیادت عوام دوستی کے جذبے سے سرشار ہیں انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں سمیت سبی ہرنائی ریلوے سیکشن بلوچستان کی عوام کی ضرورت ہے ایسے منصوبوں کی تکمیل سے بلوچستان کی عوام کا احساس محرومی کا ازالہ ہوگا ڈویژنل صدر منیر احمد مسوری بگٹی نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا دورہ گوادر کی کامیابی پر دلی مبادکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں میگا ترقیاتی منصوبوں سے خوشحالی کا نیا باب روشن ہوگا جس کے دوررس تنائج برآمد ہونگے۔