|

وقتِ اشاعت :   July 28 – 2023

ژوب : ژوب میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرازخمی ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق جمعہ کو ژوب کے علاقے کلی بادنزئی میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے نوراخان جاں بحق جبکہ دوسرازخمی ہو گیا۔

پو لیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر نذرجان نامی شخص کو گرفتار کرکے لاش اور زخمی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جار ی ہے۔