|

وقتِ اشاعت :   July 28 – 2023

کوئٹہ :  بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کی قیادت میں ضلع زیارت سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے شمولیتوں کا سلسلہ جوق درجوق جاری ہے ۔

کوئٹہ جتک سٹاف پر ضلع زیارت یونین کونسل کواس شرقی کلی رئیسانی سے تعلق رکھنے والے درجنوں خاندانوں فتح محمد، جمیل احمد، جمشید احمد،سفیان احمد، خالد خان، محمد اشفاق، انعام اللہ، عتیق اللہ، عنایت اللہ، زبیح اللہ، حفظ اللہ، محمد صفدر، محمد طاہر، جواد احمد، محمد معین، محبوب الرحمان، محمد عمران، محمد اجمل، بسم اللہ،حزب اللہ، محمد عاصم، محمد انیس، شبیر احمد، خلیل احمد، زین اللہ، اسرار اللہ، شاجد، ابرار،عبدالقدیر، فضل الرحمان، مولوی منیر احمد، طارق جمیل نے جمعیت وعلماء اسلام (ف) سے مستعفی ہوکر حاجی نورمحمد خان دمڑ کے کاروان میں شمولیت کااعلان کیا ۔

شمولیتی اجتماع کے تقریب سے نئے شامل ہونے والوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم گزشتہ چالیس سالوں سے جمعیت وعلماء اسلام ف سے وابستہ رہے اور جمعیت وعلماء اسلام نے ضلع زیارت کے حلقے پر چالیس حکمرانی کی ہے جوکہ کامیابی کے بعد پھر وہ حلقے کے عوام سے ملنا بھی گوارہ نہیں کرتے تھے اور سادہ لوح لوگوں سے مذہب کے نام پر ووٹ لیتے تھے اقتدار تک پہنچنے کے بعد وہ اپنے انتخابی منشور کو بھول جاتے تھے۔

صرف اور صرف اپنے بینک بیلنس اور کاروبار بڑھانے میں پانچ سال گزار لیتے تھے نہ ضلع زیارت کی ترقی کیلئے کوئی پروجیکٹ لائے نہ نوجوانوں کو روزگار دیا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں جتنے ترقیاتی کام اوربے روزگار نوجوانوں کا روزگار کی فراہمی کا ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتا ہے حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں ضلع زیارت میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا گیا ہے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار دیا ہے حاجی نورمحمد خان دمڑ کی حقیقی کارکردگی سے متاثر ہوکر جمعیت وعلماء اسلام سے چالیس سالہ سیاسی سفر کو ختم کرتے ہوئے حاجی نورمحمد خان دمڑ کے کاروان شامل ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اور انکے شانہ بشانہ کھڑے رہے گے سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے مخالفین سیاسی جماعتیں خصوصاََ جمعیت وعلماء اسلام ہمارے ترقیاتی منصوبوں بیروزگار نوجوانوں کو ملازمتوں پر تعیناتی، حلقے کے گلی، گاؤں میں ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کو دیکھ حواس باختہ ہوکر بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر منفی پروپیگنڈے کررہے ہیں لیکن عوام نے جمعیت وعلماء اسلام کو مسترد کردیا ہے ضلع زیارت کے عوام باشعور ہوچکے ہے اب وہ انکے جھوٹے نعروں میں نہیں آنے والے ہے بلکہ جمعیت وعلماء اسلام سے بڑی تعداد میں لوگ ہمارے کاروان میں شامل ہورہے ہیں اور مزید سینکڑوں لوگ ہمارے ساتھ رابطہ میں ہے حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ضلع زیارت کا عوام کا خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔