|

وقتِ اشاعت :   July 28 – 2023

کوئٹہ : منیجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر کوئٹہ ڈاکٹر ارباب کامران نے گزشتہ روز 9 محرم الحرام ٹراما سینٹر ایمرجنسی روم، وارڈ،آئی سی یو، آپریشن تھیٹرز، فارمیسی اور بلڈ بینک کا وزٹ کیا۔اور10 محرم الحرام کی ایمرجنسی کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی۔

انہوں نے فارمیسی میں تمام ایمرجنسی ادویات، آپریشن تھیٹرز میں استعمال ہونے والی ادویات و ڈسپوزیبل سامان، لیبارٹری کے بلڈ بینک میں مختلف گروپس کے خون کے بیگز کی طبی اصولوں کے مطابق کولڈ اسٹوریج کا معائنہ کیاانہوں نے ڈیوٹی پر موجود اسٹاف کی حاضری بھی چیک کی۔اور ڈیوٹی پر موجود عملے کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے کہا کہ9 اور 10 محرم الحراام کو ٹراما سینٹر کے تمام شعبے فعال رہیں گے۔

ٹراما سینٹر میں نیور و سرجنز، آرتھو پیڈک سرجنز، جنرل سرجنز، میگزوفیشل سرجن، انستھزیا کے ڈاکٹرز، فارماسٹس، نرسز، پیرامیڈیکس و دیگر اسٹاف موجود رہے،ٹراما سینٹر کوئٹہ کا سب سے ایم ایمرجنسی سینٹر ہے کسی بھی ایمرجنسی اور حادثات کی صورت میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہے۔